Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77224
Published : 19/6/2015 21:21

عراق: جنگی طیارہ مار گرانے کی خبر افواہ ہے

عراق کی وزارت دفاع نے الرمادی شہر میں عراقی جنگی طیارہ مار گرائے جانے کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ عراق کی وزارت دفاع نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کرکے الرمادی شہر میں عراقی فضائیہ کے جنگی طیارے کو مارگرائے جانے کی خبر کی سختی سے تردید کی اور اس سلسلے میں کئے جانے والے دعوے کو محض ایک جھوٹ قرار دیا۔ عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے اپنی کارروائیوں کے دوران داعش گروہ سے وابستہ درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اب تک کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جمعرات کے دن بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے الرمادی شہر میں عراقی فضائیہ کے سوخو پچیس قسم کے، ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15