Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77229
Published : 19/6/2015 21:44

صنعا میں دہشت گردانہ واقعات کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صنعا میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ یمن کے مظلوم عوام کو بیک وقت اندرونی دہشت گردی اور بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا ہے۔ مرضیہ افخم نے دہشت گردانہ واقعات کے شکار افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ان دہشت گردانہ واقعات میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں- انہوں نے جنگ بندی کے فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ بمباری بند کئے جانے کے ساتھ ہی یمن میں امن و امان بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے یمن میں خوراک، طبی وسائل اور دواؤں کی شدید قلت پر خبردار کرتے ہوئے خاص طور سے ماہ مبارک رمضان کے دوران انسان دوستانہ امداد کی فوری طور پر فراہمی کی ضرورت پر تاکید کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19