Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77231
Published : 19/6/2015 21:50

سلامتی کونسل کی جانب سے یمن میں بم دھماکوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے دارالحکومت صنعا کی تین مسجدوں میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے-
ہمارے نمائندے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا- سلامتی کونسل نے دنیا کے تمام ملکوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں یمن کے حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں- واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں بدھ کے دن پانچ بم دھماکے ہوئے تھے- تین مساجد اور عوامی تحریک انصاراللہ کے دفتر کے قریب ہونے والے ان دہشت گردانہ بم دھماکوں میں اکتیس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے- دہشت گرد گروہ داعش نے ان بم دھماکوں کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25