Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77232
Published : 19/6/2015 21:56

عالمی برادری دہشت گردی کی زد میں ہے

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے عراق کی مدد کریں۔
عراق کے وزیر خارجہ نے جو اس وقت دورہ چین پر ہیں، عرب ممالک کے سفیروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت پوری عالمی برادری دہشت گردی کے زد میں ہے لہذا تمام ممالک کو اس حوالے سے عراق کی مدد کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ داعش دہشتگرد گروہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی منحرف کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے مقابلے میں عراق کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کے اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت نے قومی اتحاد اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی صلاحیتوں اور توانائیوں سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراقی حکومت ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ یاد رہے ابراہیم جعفری بدھ کے روز چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے اعلی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات میں فروغ اور دہشتگردی کے مقابلے جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25