دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77233
تاریخ انتشار : 19/6/2015 21:58
تعداد بازدید : 20

سعودی جارحیت میں امریکہ اور مغرب شریک ہیں

یمن کی تحریک انصاراللہ نے، اپنے ملک کے خلاف جارح سعودی اتحادیوں کی بربریت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے پر، عوام کا شکریہ ادا کیا ہے-
یمنی نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کےمطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کےترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی حملوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی شجاعت و دلیری اور صبر و تحمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے عرب کے ملکوں کی عصری تاریخ میں اس کا کوئی مثال نہیں ملتی۔ محمد عبد السلام نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے حملے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت سے انجام پا رہے ہیں اور یہ حملے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے حملوں کی طرح ہیں۔ محمد عبدالسلام نے امید ظاہر کی ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی انجام پانے والے یمنی گروہوں کے مذاکرات کا فیصلہ، یمنی قوم کے حق میں ہی ہو گا۔ در ایں اثنا مغربی میڈیا نے یمن سے متعلق جنیوا میں جاری مذاکرات کی مدت میں ہفتے کے روز تک توسیع کئے جانے کی خبر دی ہے- یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ احمد نے یمنی عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ماہ رمضان میں جنگ بندی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :