Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77238
Published : 19/6/2015 22:11

ایران اور 1+5 کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران اور اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ پچیس جون کے بعد ملاقات کریں گے- روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے لئے تیس جون کی مہلت کے ختم ہونے سے پہلے ہی ایران کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتہ طے پاسکتا ہے- روس کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کسی راہ حل کے حصول کے لئے، پچیس سے تیس جون کے درمیان کسی وقت بھی ملاقات کرسکتے ہیں لیکن ابھی صحیح وقت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ ملاقات پچیس جون کو ہی انجام پائے گی-سرگئی ریابکوف نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں بہت ہی کم مسائل باقی بچے ہیں اس لئے تیس جون سے پہلے ہی سمجھوتہ طے پاسکتا ہے- واضح رہے کہ جمعرات کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سینئر سفارتکاروں نے یورپی اور امریکی وفود کے ساتھ مذاکرات کئے- مذاکرات کے اس دور میں ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، امریکی نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد شریک ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ ویانا پہنچ چکے ہیں اور چین اور روس کے نمائندے بھی ویانا پہنچ رہے ہیں جس کے بعد جمعے کے روز سے یہ مذاکرات بہت اہم رخ اختیار کرلیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17