Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77293
Published : 20/6/2015 21:14

دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے: آیت اللہ موحدی کرمانی

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ایران کے فوجی مراکز کے معائنے اور ایران کے جوہری سائنسدانوں سے انٹرویو لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی- آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز جمعہ کے خطبے میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی قسم کی دھمکیوں، دباؤ اور پابندیوں سے مرعوب نہیں ہوگی- انھوں نے مختلف شعبوں میں ایران کی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں سے ایران کے لئے کچھ مسائل ضرور پیدا ہوئے مگر ان پابندیوں سے ایران کی اقتصادی ترقی کا عمل ہرگز نہیں رکا- آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے اقتصادی استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرونی توانائیوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھا ہے- انھوں نے کہا کہ ایران سے کہیں زیادہ امریکہ کو جوہری معاہدے کی ضرورت ہے اور پابندیاں ختم کرانے پر ایران کا اصرار صرف اس بنا پر ہے کہ ایران ان پابندیوں کو ظالمانہ سمجھتا ہے- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں ایران کے مذاکرات کاروں کو چاہئے کہ مکمل منطق و ہوشیاری کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائیں- انھوں نے امید ظاہر کی کہ جوہری مسئلہ ایرانی قوم کی عزّت و وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ حل ہو جائے گا- آیت اللہ موحدی کرمانی نے مقابل فریق کی جانب سے توسیع پسندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ جیساکہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، کسی کو بھی ایران کے فوجی مراکز کے معائنے اور ایرانی جوہری سائنسدانوں سے انٹرویو کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی- خطیب جمعہ تہران نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے دورہ تہران کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عراقی وزیر اعظم کا دورہ تہران، ایران اور عراق کے مستحکم تعلقات کا مظہر رہا ہے- انہوں نے سعودی عرب کی بمباری کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب ایسی حالت میں اسلام اور خادم حرمین شریفین ہونے کا دم بھرتا ہے کہ وہ یمنی مسلمانوں کے خلاف، کسی بھی طرح کے جرائم کے ارتکاب اور ظلم و تشدد سے گریز نہیں کر رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25