Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77294
Published : 20/6/2015 21:16

عباس عراقچی اور ہیلگا اشمید کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور گروپ پانچ جمع ایک، کی نمائندہ نے ایک نشست میں مذاکراتی عمل کا دائرہ کار طے کیا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان جمعے کی صبح ایک نشست ہوئی- اس نشست میں آئندہ انجام پانے والے مذاکرات اور پروگراموں پر تبادلۂ خیال کیا گیا- دریں اثنا برطانیہ، جرمنی، فرانس، چین، روس اور امریکا کے نائب وزرائے خارجہ نے بھی اپنے مواقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے ایک اجلاس تشکیل دیا- واضح رہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ جمعرات کے دن ویانا پہنچے تھے- امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے حال ہی میں کہا ہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائی اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ان کی حکومت کی نگاہیں، ماضی پر نہیں بلکہ مستقبل پر ہیں- امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ کی یہ پہلی نشست ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے سلسلے میں بدھ کے دن سے ویانا میں ہیں اور وہ اس کام کے لئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن یعنی یکم جولائی تک ویانا میں ہی رہیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25