Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77296
Published : 20/6/2015 21:27

اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام صدرمملکت کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون اور اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام ماہ رمضان کی مناسبت سے مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے- اس پیغام میں ڈاکٹر روحانی نے اسلامی ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون، اتحاد اور دینی بھائی چارے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان کا پیغام رحمت، امن، اخوت اور دوستی ہے اور امید ہے کہ مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجتی کے ساتھ پہلے سے زیادہ امن و سلامتی کو فروغ حاصل ہوگا- اس پیغام میں آیا ہے کہ موجودہ دور میں عالم اسلام کو دہشت گردی، بے گناہوں کے قتل، بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور شدت پسندی، تفرقہ اندازی اور اسلام اور مسلمانوں کی تشدد پسندانہ نیز غلط تصویر پیش کرنے جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے- ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر دور سے کہیں زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ اسلامی ممالک، زیادہ سے زیادہ تعاون کے ساتھ دین مبین اسلام کے اعلی اہداف کی تکمیل کے دائرے میں اپنے دینی اتحاد اور اخوت کو مستحکم کریں- ڈاکٹر روحانی کے پیغام میں عالم اسلام کی تمام حکومتوں اور قوموں کی سربلندی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15