پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77297
تاریخ انتشار : 20/6/2015 21:31
تعداد بازدید : 8

یمن مذاکرات آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان

اقوام متحدہ کے ترجمان نے آئندہ ہفتے کے اوائل تک یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے-
مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نے جمعے کے دن کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا وفد یمن میں جنگ بندی کے سمجھوتے کے لئے ثالثی کر رہا ہے اور اسے امید ہے کہ اس سلسلے میں پیشرفت ہو گی- احمد فوزی نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے- اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کے اہم مقاصد میں جھڑپوں کے خاتمے کا سمجھوتہ، اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن کے عوام تک جلد از جلد انسان دوستانہ امداد پہنچانا اور یمن میں جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی نگرانی شامل ہے- اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں شریک یمن کا ایک گروہ ہفتے کے دن اور دوسرا اتوار کے دن جنیوا سے روانہ ہو جائے گا- واضح رہے کہ جنیوا میں یمن کے امن مذاکرات، منگل کے دن شروع ہوئے تھے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :