جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77300
تاریخ انتشار : 20/6/2015 21:39
تعداد بازدید : 7

والیبال: امریکا کو ایران کے ہاتھوں بدترین شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال ٹیم نے امریکا کو تین صفر سے شکست دے دی۔
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال کی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو سنگین شکست سے دوچار کردیا۔ والیبال ورلڈ لیگ کے مقابلوں میں جمعے کی رات ایران کی ٹیم نے امریکا کی قومی ٹیم کو مسلسل تین سیٹ میں شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پچیس انیس کا اسکور حاصل کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں انتیس ستائس اور تیسرے سیٹ میں پچیس بیس سے امریکا کی والیبال کی ٹیم کو سنگیں شکست سے دوچار کردیا۔ والیبال ورلڈ لیگ کے سلسلے میں ہونے والا ایران اور امریکا کا دوسرا میچ اتوار کے دن تہران میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے امریکا کی والیبال ٹیم کا شمار، دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :