چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77301
تاریخ انتشار : 20/6/2015 21:45
تعداد بازدید : 5

بحرین: اہم سیاسی شخصیت جیل سے رہا

بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی وعد کے جنرل سیکریٹری کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
لبنان کےالمیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے ابراہیم شریف السید کو جیل سے رہا کردیا- بحرین کی کرمنل کورٹ نے جون دو ہزار گیارہ میں ابراہیم شریف اور گیارہ دیگر انقلابی رہنماؤں کو، شاہی حکومت گرانے کی کوشش کے الزام میں پانچ سے بیس سال جبکہ دس دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ادھر بحرینی شہریوں نے جمعے کے روز وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے آمریت مخالف رہنما شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے- بحرین کی ایک نمائشی عدالت نے حال ہی میں شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ شیخ علی سلمان پر شاہی حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا- شیخ علی سلمان نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے پرامن مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اس وقت دس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی آل خلیفہ کے جیلوں میں قید ہیں کہ جن میں ڈیڑھ سو افرادکو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے- ایسے وقت میں کہ جب بحرینی حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے، آل خلیفہ حکومت کی بربریت کےسامنے چپ سادھے ہوئے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :