دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77303
تاریخ انتشار : 20/6/2015 21:50
تعداد بازدید : 11

یمن پر سعودی جارحیت میں 23 شہید

یمن کے مختلف شہروں پر آل سعود کے ہوائی حملوں میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے-
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت تیئیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے باقم شہر کے رہائشی مکانات پر سعودی طیاروں کے حملے میں ایک خاتون اور تین بچے شہید ہوگئے۔ صوبہ صعدہ کے ہی علاقے رازح پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے- یہ حملے الغور اور تعشر نامی علاقوں اور ایک بازار پر کئے گئے- ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے سعودی بمباری میں بچوں کی جانوں کے ضیاع کو المناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب تک چھ سو اکیاسی بچے شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے- اقوام متحدہ نے یمن میں ابتر انسانی صورتحال کے پیش نظر اس ملک میں عنقریب انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :