Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77305
Published : 20/6/2015 21:56

صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کا دعوی مستردصیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کا دعوی مستردصیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کا دعوی مسترد

حماس تحریک نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ حماس کے سینیئر رہنما موسی ابومرزوق نے سنیچر کے دن کہا ہے کہ حماس تحریک تمام فلسطینی علاقوں پرمشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کی خواہاں ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو ۔ موسی ابومرزوق نے حماس اور صیہونی حکومت کے مابین سیکورٹی تعاون کے دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اس قسم کے دعوے کرکے، غزہ کے محاصر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے سن دوہزار سات سے غزہ کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15