Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77308
Published : 20/6/2015 22:8

روس اور چین کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں

ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں بلکہ دونوں ممالک کے مفاد کے تحفظ کے لئے ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ چین اور روس نے کسی کے خلاف کوئی بلاک یا عسکری اتحاد نہیں بنایا ہے بلکہ ان کے اتحاد کا مقصد اپنے اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ، ہمسایہ ممالک بالخصوص چین کے ساتھ روس کے تعلقات فطری ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی چین اور روس کے مشترکہ اقدار ہیں اور دونوں ممالک ان اقدار پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا دفاع بھی کرتے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25