پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77309
تاریخ انتشار : 20/6/2015 22:12
تعداد بازدید : 8

اقوام متحدہ کی ضمانت کے بعد شہروں سے نکلیں گے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ ہم اسی وقت اس ملک کے شہروں سے نکلیں گے جب اقوام متحدہ، القاعدہ کو غیر مسلح کرنے کی ضمانت دے گی-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما اور یمن کی انقلابی کمیٹی کے رکن توفیق الحمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف اسی صورت میں تحریک انصاراللہ جنوبی یمن کے شہروں عدن، تعز اور دیگر شہروں سے اپنے رضاکاروں کو باہر نکالے گی کہ جب اقوام متحدہ، القاعدہ کو غیر مسلح کرنے کی تحریری ضمانت دے گی۔ یمن کی تحریک انصاراللہ نے القاعدہ کے عناصر کو سعودی حمایت یافتہ قرار دیا اور کہا کہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جانب سے جو وفد جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے گیا تھا وہ کسی بھی تحریک اور پارٹی کا نمائندہ نہیں تھا- ادھر یمن کی عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل عارف الزوکا نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں، سعودی حکومت کے حملوں کو یمن کے بحران کا باعث قرار دیا اور اس اطمئنان کا اظہار کیا کہ ان حملوں کے رکنے اور یمن کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت بند ہونے کے ساتھ ہی ملک میں امن و امان قائم ہوجائے گا- 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :