پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77310
تاریخ انتشار : 20/6/2015 22:16
تعداد بازدید : 9

ایٹمی سمجھوتہ: متن کی تیاری کے لئے مذاکرات کا آغاز

ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان ویانا میں مذاکرت شروع ہو گئے-
ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے ہفتے کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کے لئے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے- ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بھی پیر کے روز سے ایٹمی مذاکرات کا آغاز کرنے والے ہیں- ایران کے وزیر خارجہ لکزمبرگ میں، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کریں گے جبکہ ان مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ کی شرکت بھی متوقع ہے- ایران کے وزیر خارجہ اس کے بعد ویانا جائیں گے اور اپنے نائبین کے ہمراہ، جو گذشتہ بدھ کے روز سے مذاکرات میں مشغول ہیں، ایٹمی مذاکرات کے مراحل کی مجموعی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :