Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77311
Published : 20/6/2015 22:19

اسرائیل دہشت گرد گروہوں کی ٹریننگ کا مرکز

اقوام متحدہ میں شام کے نمائںدے نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو اسرائیل میں تربیت دی جاتی ہے- المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائںدے بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں جیش الفتح، جیش الیرموک اور جبہۃ النصرہ کے عناصر کو مقبوضہ فلسطین میں تربیت دی جاتی ہے- بشار جعفری نے مزید کہا کہ ہماری ایک بڑی مشکل وہ رپورٹیں ہیں، جو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور ان کے خاص مشیروں کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں- بشار جعفری نے المنار ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے زمینی حالات کو ٹھیک طرح سے سمجھا ہی نہیں گیا اور شام کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹوں کا مقصد رائے عامہ اور عرب ممالک کو دھوکہ دینا ہے- بشار جعفری نے مزید کہا کہ عجلت پسندی میں جنیوا تین اجلاس میں شرکت کرنا درست نہیں ہے- بشار جفعری نے مزید کہا کہ بعض عرب حکومتیں اور بین الاقوامی طاقتیں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی میستورا کو کامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتی ہیں- بشار جعفری نے مزید کہا کہ اسّی ہزار دہشت گرد ترکی سے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14