Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77330
Published : 21/6/2015 9:17

یمن: صنعا میں مسجد کے سامنے کار بم دھماکہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک مسجد کے سامنے کار بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا میں ہفتے کے روز مسجد قبۃ المہدی کے سامنے ایک کار بم دھماکہ ہوا- العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کار بم دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صنعا کے وسط میں ہوا جس میں مسجد کے آس پاس کی عمارتوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا- واضح رہے کہ صنعا میں مسجد کے سامنے ہونے والے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20