Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77333
Published : 21/6/2015 9:24

شام: فوج نے سویدا کے کئی علاقوں کو آزاد کرالیا

شامی فوج نے صوبہ سویدا کے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرالیا- اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ہفتے کے روز صوبہ سویدا کے مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا- فوج نے مغربی شام کے صوبہ سویدا کے مغرب میں واقع سکاکہ گاؤں اور اس کے آس پاس کی پہاڑیوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا- اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ان علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- شام کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے علاقے میں روپوش متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے اسلحہ و گولہ بارود کو تباہ کر دیا- سویدا صوبے کے مشرق میں بھی شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کی گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے اس کو تباہ کر دیا- یہ قافلہ سویدا کے شمال مشرقی علاقے کی طرف جا رہا تھا- دوسری طرف شامی فوج نے دمشق کے مضافات کے کئی علاقوں میں بھی کارروئی کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے قنیطرہ کے شمالی مضافاتی علاقوں منجملہ جباتا، الخشب، حمیدیہ اور طرنجہ علاقوں میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے- اس کارروائی میں اسلحے سے بھری دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18