Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77340
Published : 21/6/2015 9:42

داعش گروہ عراقی فوج سے زیادہ مسلح ہے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کو امریکا نے پروان چڑھایا ہے-
اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش امریکی پالیسیوں کے تحت پروان چڑھا ہے اور انہی پالیسیوں کی بدولت اس نے بے تحاشا ہتھیاروں تک رسائی حاصل کی ہے- ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ کے سالانہ اقتصادی اجلاس میں مشرق وسطی میں روس کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ ان ہی پالیسیوں کے تحت پروان چڑھا ہے اور اس نے بے تحاشا ہتھیاروں تک رسائی حاصل کی ہے- انہوں نے کہا کہ امریکا داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ موثر اقدامات کرسکتا تھا- ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا دعوی کرتا ہے کہ وہ عراق کی حمایت کرتا ہے، اس کو ہتھیار دیتا ہے اور عراقی فوج کی تربیت کرتا ہے لیکن داعش دہشت گرد گروہ دو تین حملوں میں ہی عراقی فوج کے ہتھیار و گولہ بارود کی بڑی مقدار پر قبضہ کر لیتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش اس وقت امریکی حمایت کی وجہ سے عراقی فوج سے کہیں زیادہ مسلح ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21