Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77828
Published : 1/7/2015 19:5

داعش کی غزہ پٹی اور حماس پر حملے کی دھمکی

داعش دہشت گرد گروہ نے غزہ پٹی اور حماس تحریک پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ داعش دہشت گرد گروہ کے ایک رکن نے منگل کی رات ایک ویڈیو شایع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش، غزہ پٹی پر بھی قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ داعش دہشت گروہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کو دوسرے یرموک کیمپ میں تبدیل کردیں گے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیر دفاع موشے یعلون نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے شام میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو فراہم ہونے والی امداد میں اضافہ کردیا ہے۔ یاد رہے صیہونی حکومت مارچ دو ہزار گیارہ سے یعنی شام میں بحران کے آغاز سے اب تک، دہشت گردوں کو فوجی، سیکورٹی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج بھی اسرائیل کے مختلف اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21