سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77829
تاریخ انتشار : 1/7/2015 19:9
تعداد بازدید : 9

شام: حسکہ میں فوج کی کارروائی، دہشت گرد فرار

شام کی فوج نے حسکہ شہر میں اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کو مختلف علاقوں سے پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔
شامی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کو حسکہ شہر کے کئی علاقوں سے پسپا کردیا ہے۔ شامی فوج نے حسکہ کے مشرقی علاقے غویران کو بھی داعش دہشت گرد گروہ سے آزاد کرالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشت گرد گاڑیوں میں نصب بموں اور عام شہریوں کے قتل عام کے باوجود مشرقی غویران سمیت شہر کے متعدد علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فوج نے حسکہ شہر کے مختلف، رہائشی، صنعتی اور -عسکری علاقوں میں امن و امان برقرار کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حسکہ شہر پر دہشت گردوں کے قبضے کے بعد ایک لاکھ بیس ہزار عام شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :