سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77831
تاریخ انتشار : 1/7/2015 19:13
تعداد بازدید : 7

مصر: صحرائے سینا میں جھڑپیں، 60 فوجی ہلاک

مصر کے علاقے سینا میں کار بم دھماکوں اور دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم ساٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے-
مصری ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے سینا کے علاقے میں کئی چیک پوسٹوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا- مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے سینا میں واقع شیخ زوید کے علاقے میں فوج کی پانچ چیک پوسٹوں پر شدید حملے کئے ہیں- ان حملو ں کے بعد سینا کے مختلف علاقوں کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا- رپورٹوں کے مطابق سینا کے علاقے میں کار بم دھماکوں اور دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم ساٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں- اس حملے میں داعش گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے مارٹر گولے بھی داغے جو رہائشی علاقوں پر گرے جس میں کئی عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں- دہشت گردوں کے خلاف مصری فوج کی جوابی کارروائی میں بائیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے- مصر کے علاقے سینا میں جارحانہ حملوں کے مختلف واقعات، مصری اٹارنی جنرل کی ہلاکت کے صرف دو روز بعد رونما ہوئے ہیں- پیر کے روز الجدیدہ کے علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں مصر کے اٹارنی جنرل ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے مصر کی سیکورٹی کی صورت حال بحرانی ہو گئی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :