Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77832
Published : 1/7/2015 19:15

کوہ پیمائی کا عالمی کیمپ ایران میں

کوہ پیمائی کی عالمی فیڈریشن کا تربیتی کیمپ ایران میں قائم ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی کوہ پیما فیڈریشن کے سربراہ علی زارعی نے بتایا ہے کہ کوہ پیمائی کی عالمی فیڈریشن کا تربیتی کیمپ اگست کے مہینے میں ایران میں ہو گا۔ علی زارعی نے بتایا کہ یہ کیمپ ہر سال ان ممالک میں قائم کیا جاتا ہے جہاں اونچے پہاڑ موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگست کے مہینے میں یہ کیمپ تہران کے شمال مشرق میں واقع دماوند کی چوٹی کے قریب منعقد کیا جائے گا۔ ایران کی کوہ پیما فیڈریشن کے سربراہ نے بتایا کہ اس کیمپ میں تیرہ ممالک سے ساٹھ کوہ پیما شریک ہوں گے جہاں کوہ پیمائی میں طب اور اونچائی اور آکسیجن کی کمی کا مقابلہ کرنے کے طور طریقوں کی ورکشاپ بھی منعقد کی جائیں گی۔ کیمپ میں موجود افراد دماوند چوٹی کی جانب کوہ پیمائی بھی کریں گے۔ یاد رہے دماوند ایران کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ دماوند کی اونچائی پانچ ہزار چھے سو دس میٹر ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13