Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77834
Published : 1/7/2015 19:20

چین: تباہ کن سیلاب، ایک لاکھ سے زائد بے گھر

چین کے سیچوان صوبے میں شدید طوفان اور سیلاب کے پیش نظر، حکومت نے اس علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صوبے سیچوان میں طوفان اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ایک لاکھ بتیس ہزار تین سو افراد بے گھر جبکہ تئیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت نے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ امدادی سامان اڑتالیس گھنٹے کے اندر مصیبت زدہ علاقوں تک پہنچا دیا جائے۔ چینی حکومت نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان اور بے گھر ہونے والوں تک فوری امداد کی فراہمی حکم دے دیا ہے 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10