Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77835
Published : 1/7/2015 19:23

انڈونیشیا طیارہ حادثہ: ایران کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو سی 130 طیارے کے حادثے پر تعزیت پیش کی ہے- وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے انڈونیشیا کی فوج کے طیارےسی 130 گر کر تباہ ہونے پر بدھ کے دن افسوس کا اظہار کیا ہے- مرضیہ افخم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام خصوصا طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پروردگار سے اس حادثے میں مارے جانے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے دن انڈونیشیا میں فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے منگل کے دن شمالی سماٹرا کے شہر مدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں ایک سو بائیس افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے سے دو رہائشی عمارتوں اور دیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک سو بیالیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19