Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77837
Published : 1/7/2015 19:28

ایران کی ڈپلومیسی متحرک اور جدت پسندانہ ہے

پاکستان کے سینئر سفارتکار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت ایران کی ڈپلومیسی متحرک اور جدت پسندانہ ہے- انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت خارجہ کے سابق ترجمان مسعود خان نے ایران کی ایٹمی سفارتکاری کی تعریف کرتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی خارجہ پالیسی کو متحرک، مدبرانہ اور جدت پسندانہ قرار دیا- مسعود خان نے بدھ کے روز ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے پر پیچ و خم راستے کو صحیح جہت دی اور تدبیر کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے- پاکستان کے سیاسی مسائل کے ماہر مسعود خان نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کے بڑھتے ہوئے امکان کے پیش نظر، علاقے میں امن و سلامتی کے استحکام نیز ایران اور امریکہ کے تعلقات کی بہتری کے بارے میں بھی بہت زیادہ امیدیں پیدا ہوئی ہیں اور اس مسئلے سے علاقے کے حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے- انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کو ایٹمی مذاکرات کے اختتامی دنوں میں، سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لئے وقت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18