Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77847
Published : 2/7/2015 10:52

تاجکستان: سلفی نظریے کی ترویج پر پابندی عائد

تاجکستان کی وزارت داخلہ نے سلفی نظریے کی ترویج کرنے والی کتابوں اور آثار کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز سلفیت کے اہداف کی ترویج کرنے والی تیرہ کتابوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کتابوں اور اس کے علاوہ سلفی نظریے کی تشہیر کرنے والی دیگر کتابوں اور لٹریچر کو تاجکستان میں لانے یا ان کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاجکستان کے مذہبی مسائل کے محقق اور مصنف " عبداللہ محقق" نے گذشتہ سال سلفیوں کے خوفناک اور انتہا پسندانہ افکار و نظریات کے انکشاف کے مقصد سے، ایک کتاب شائع کی تھی۔ اس محقق کا خیال ہے کہ یہ گروہ ایک بدعتی گروہ ہے کہ جسے دشمنان اسلام، مسلمانوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لئے وجود میں لائے ہیں- تاجکستان کی وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کی بنیاد پر ملک میں امن و سلامتی کے تحفظ اور قومی تنازعے کی روک تھام کے لئے سلفی فرقے کی سرگرمیوں پر آٹھ جنوری دوہزار نو سے پابندی لگا رکھی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13