Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77849
Published : 2/7/2015 10:56

ایرانی تیل بردارجہاز یورپی بندرگاہوں پر

ایران کی آئل ٹینکروں کی قومی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ تیل بردار بحری جہاز عنقریب یورپی بندرگاہوں کی جانب واپس چلے جائیں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار بحری جہازوں کی قومی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی اکبر صفائی نے کہا ہے کہ عنقریب ایران کے تیل بردار جہاز یورپی بندرگاہوں کی سمت لوٹ جائیں گے- علی اکبر صفائی نے بدھ کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو میں، ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے خاص طور پر جہاز رانی کے شعبے پر عائد پابندیاں ختم کرانے کے کے لیے مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کا ذکر کیا- انہوں نے کہا کہ ایران کی آئل ٹینکروں کی قومی کمپنی کے سامنے بہت سی نئی منڈیاں ہیں اور یورپی منڈیوں میں واپسی کے لئے مختلف پروگرام بنانے کے ساتھ ساتھ نئی منڈیاں بھی تلاش کرلی گئی ہیں- علی اکبر صفائی نے کہا کہ ایران کی آئل ٹینکروں کی قومی کمپنی نے پابندیوں کے باوجود، اپنے ترقیاتی پروگراموں کو آگے بڑھایا اور ان پر عمل درآمد کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20