پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77850
تاریخ انتشار : 2/7/2015 10:58
تعداد بازدید : 7

حماس نے فتح رہنما کے بیانات مسترد کردیئے

تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام احمد کے بیانات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے-
ترکی کی خبر رساں ایجنسی آناتولی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے بدھ کے دن کہا ہے کہ تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام احمد کے یہ بیانات حقائق کے منافی اور مضحکہ خیز ہیں کہ فلسطین کی نئی حکومت کی تشکیل کے لئے تحریک حماس کے ساتھ اس کی مشاورت ناکام ہو گئی ہے- سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ تحریک فتح اپنی پسند کی حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے اور وہ اس سلسلے میں دوسری جماعتوں کے نظریات کو خاطر میں نہیں لاتی- تحریک حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے مقصد سے دوسری جماعتوں کے ساتھ تحریک فتح کی مشاورت شروع نہیں ہوئی ہے اور اس نے اس سلسلے میں تحریک حماس کے ساتھ ہرگز کوئی بات نہیں کی ہے- فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ مشاورت اور مذاکرات کی ناکامی سے متعلق تحریک فتح کے رہنماؤں کے بیانات بے بنیاد ہیں- واضح رہے کہ تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام احمد نے منگل کے دن تحریک حماس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ فلسطین کی نئی متحدہ قومی حکومت سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنی ہے اور تنظیم آزادی فلسطین اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ تحریک حماس نئی حکومت کا قیام نہیں چاہتی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :