Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77853
Published : 2/7/2015 11:6

عراق: الانبار اور صلاح الدین میں دسیوں دہشتگرد ہلاک

عراق کی فوج نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے دسیوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بدھ کے دن کہا ہے کہ سامرا اور بیجی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کے حملوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے چالیس عناصر ہلاک ہو گئے ہیں- عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ الانبار صوبے میں واقع قائم شہر پر عراقی فضائیہ کے حملے میں بھی تیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- ہلاک ہونے والوں کی اکثریت غیر ملکیوں کی تھی- اس حملے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے سامرا شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کی ایندھن سے بھری گاڑیوں پر حملہ کیا جس میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- دریں اثںا عراق کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں نے فضائیہ کی مدد سے منگل کے دن الرمادی کے علاقے جبہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے چالیس عناصر کو ہلاک کر دیا- واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو وجود میں لائے ہیں اور یہ دہشت گرد گروہ عراق اور شام میں ہولناک جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے مختلف علاقوں پر قبضہ کر کے اب تک ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19