Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77854
Published : 2/7/2015 11:9

تنظیم آزادی فلسطین: اعلی عہدیدار برطرف

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری کو برطرف کر دیا ہے- فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری یاسر عبد ربہ کو برطرف کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سیکریٹری کی تقرری تک وہ خود اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے- یاسر عبدربہ نے اپنی برطرفی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود عباس مجھے برطرف کرنے کا اختیار نہیں رکھتے اور اس کا اختیار صرف تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہے اور اگر یہ کمیٹی مجھے برطرف کرنا چاہے تو یہ برطرفی ایک کھلے اجلاس کے دوران انجام پانی چاہئے- واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے منگل کے دن تحریک فتح کے اجلاس کے دوران یاسر عبدربہ کو تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری کے عہدے سے برطرف کر دیا- اس برطرفی کی وجہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ یاسر عبدربہ کے اختلافات کو قرار دیا جا رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13