Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77855
Published : 2/7/2015 11:11

ایران مذاکرات جاری رکھے گا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ہم گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے دن امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات سے قبل مذاکرات کی مدت میں توسیع کے بارے میں کہا کہ ہم مذاکرات جاری رکھیں گے اور کام میں پیشرفت کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے البتہ کام میں پیشرفت بھی ہو گی- وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کے دورۂ تہران کے بارے میں کہا کہ ہم نے یوکیا آمانو کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ یوکیا آمانو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کے بعض دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے جمعرات کے دن تہران جائیں گے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ویانا کے ہوٹل کوبرگ میں بدھ کے دن چھٹے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، امریکا کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید بھی ان مذاکرات میں شریک ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10