Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77856
Published : 2/7/2015 11:14

ایرانی نائب وزیرخارجہ کی عمانی ہم منصب سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں یمن سمیت علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ بدھ کے روز مسقط میں ملاقات کی- اس ملاقات میں یمنی عوام کے مسائل کے حل کے لئے اس ملک کے تمام سیاسی فریقوں کےدرمیان مذاکرات اور تبادلہ خیال جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی گئی- ایران کے نائب وزیر خارجہ بدھ کی صبح عمان کے سرکاری دورے پر دارالحکومت مسقط پہنچے تھے- باخبر ذرائع کے مطابق عمان اس وقت یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمن کے بعض سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی کا حصول اور یمنی عوام کے خلاف حملے فوری طور پر بند کرانا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13