Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77860
Published : 2/7/2015 11:22

تیرہ ٹن سونے کی ایران منتقلی، حائل رکاوٹیں دور

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے موقع پر ایران کے سفارت کاروں کی کوششوں سے ایران کے بعض اثاثوں کی ایران منتقلی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں- ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ ولی الله سیف نے بدھ کے دن کہا ہے کہ ایران کے سینٹرل بینک اور وزارت خارجہ کی کوششوں کے نتیجے میں ایران کا تیرہ ٹن سونا منگل اور بدھ کی درمیانی رات سینٹرل بینک کی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ اس سے قبل ایران مخالف پابندیوں کی وجہ سے اس سونے کا ایران منتقل کیا جانا ممکن نہیں تھا- ولی الله سیف نے مزید کہا کہ یہ تیرہ ٹن سونا پہلے سے خریدا گیا تھا اور اسے گزشتہ دو برسوں کے دوران امانت کے طور پر جنوبی افریقہ میں رکھا گیا تھا - واضح رہے کہ ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ اور ایران سے باہر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کی دولت، کرنسی اور سونے سمیت تمام اثاثوں تک کسی رکاوٹ کے بغیر رسائی ویانا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کا ایک اہم ہدف ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13