Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77861
Published : 2/7/2015 11:24

امدادی بحری جہاز پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے غزہ کا محاصرہ توڑنے والے سوئیڈن کے بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے-

ایران کی وزار ت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں غزہ کے غیر انسانی اور ظالمانہ محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےسوئیڈن کے ماریان بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے صیہونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام پر عالمی اداروں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- انھوں نے غزہ کا غیر انسانی اور ظالمانہ محاصرہ ختم اور اس علاقے کے عوام کی امداد کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا- واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فریڈم فلوٹیلا تین کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑے جانے کے عمل میں شریک سوئیڈن کے ماریان بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے اشدود بندرگاہ کی طرف جانے پر مجبور کر دیا-



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19