دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77863
تاریخ انتشار : 2/7/2015 11:29
تعداد بازدید : 11

مصر کی سرحد پر صیہونی حکومت نے ٹینک تعینات کر دیئے

صیہونی حکومت نے مصر سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر دیئے-
مصر کے اخبار الیوم السابع کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مصر کے شمالی علاقے سینا میں فوجی مراکز پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے بعد بدھ کی شام مصر سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر دیئے- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی فوج کو بھی چوکس کردیا ہے- ایک صیہونی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنے فوجی دستے بھی مصری سرحدوں کی طرف روانہ کر دیئے ہیں- اس سے قبل بدھ کی صبح صیہونی حکومت نے غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی گذرگاہوں کرم ابو سالم اور نیستانا کو بند کر دیا- واضح رہے کہ مصری فوج نے ایک بیان میں سینا کے علاقے میں سو تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :