Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77875
Published : 2/7/2015 20:2

آئی اے ای اے کے سربراہ تہران پہنچ گئے

جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا آمانو تہران پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح تہران پہنچنے کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اس بات کی تائید کی تھی کہ ایران نے جنیوا میں ہونے والے عارضی جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عملدرامد کیا ہے۔ سن دو ہزار تیرہ میں ہونے والے اس عارضی معاہدے کے تحت، ایران حتمی سمجھوتے کے حصول تک، یورینیئم کے ذخیروں سمیت کسی بھی جوہری سرگرمی میں اضافہ نہیں کرے گا۔ مغربی ذرائع نے موجودہ صورتحال میں امانو کے دورہ تہران اور اعلی عہدے داروں سے ان کی ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16