پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77878
تاریخ انتشار : 2/7/2015 20:4
تعداد بازدید : 10

شامی فوج کی کاروائی، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق، شام کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کے نوجوانوں نے ایک کاروائی میں حسکہ شہر کے غویران نامی علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔ اس کاروائی میں چالیس دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جبکہ باقی دہشت گرد شہر کے دیگر حصوں کی جانب فرار کرگئے۔ دوسری جانب شام کی فوج نے حلب اور حماہ صوبوں میں واقع دہشت گروہوں کے مراکز کو اپنے توپخانے کا نشانہ بنایا ہے۔ حمص صوبے میں بھی شامی فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حمص کے شمالی مضافات پر جبہۃ النصرہ جبکہ جنوبی مضافات پر داعش دہشت گرد گروہ کا قبضہ ہے۔ رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج نے درعا کے تسیل ٹاون میں جبہۃ النصرہ کے سرغنہ ابوعبود الدیری کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ دہشت گرد بم نصب کرنے کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :