Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77879
Published : 2/7/2015 20:8

فلپائن: چھوٹا بحری جہاز ڈوب گیا، 36 مسافر ہلاک

فلپائن کے ساحلوں کے قریب ایک مسافر بردار بحری جہاز کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چھتیس مسافر ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فلپائن کے اورموک جزیرے سے چلنے والے اس چھوٹے بحری جہاز میں ایک سو نواسی مسافر سوارتھے۔ حادثے کے وقت یہ جہاز بندرگاہ سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکام کے مطابق ایک سو اٹھارہ افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ انیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13