Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77880
Published : 2/7/2015 20:11

ایران جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور وہ جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں علما و یونیورسٹی طلبا سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے- انھوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے جوہری ہتھیار بنائے جانے کو حرام قرار دیا ہے- آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ دنیا اس حقیقت کو سمجھ چکی ہے کہ مسائل کے حل کے لئے ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کئے جانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں- انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنے نوجوان جوہری سائنسدانوں کی کوششوں سے پرامن جوہری ٹیکنالوجی تک دسترسی حاصل کی ہے- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور ایران کبھی جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے۔ انھوں نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کاروں کو رہبر انقلاب اسلامی کی حاصل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی عوام بھی اپنی مذاکراتی ٹیم کے حامی ہیں اور یہ حمایت ایران کے مذاکرات کاروں کے لئے بہت بڑی حمایت و پشتپناہی شمار ہوتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18