Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77882
Published : 2/7/2015 20:16

تہران میں یوکیا امانو کی علی شمخانی سے ملاقات

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ معاہدوں اور قوانین کی بنیاد پر تعاون، عالمی اداروں کے ساتھ ایران کی مفاہمت کا ذریعہ بن سکتا ہے- ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے تہران میں آئی اے ای اے کے سربراہ سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ایران ایسے منصفانہ اور متوازن سمجھوتے کے حصول کے لئے پختہ سیاسی عزم رکھتا ہے کہ جس میں ایران کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہو- انھوں نے کہا کہ کوئی بھی سمجھوتہ فریقین کی رضامندی کے اصول کی بنیاد پر ہی طے پا سکتا ہے- علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی جانب سے یقینی طور پر ہر اس تجویز کو مثبت نظر سے دیکھا جائے گا جو پرامن جوہری صنعت کی پیشرفت اور ظالمانہ نیز غیر قانونی پابندیوں کے غیر مشروط خاتمے میں موثر واقع ہو سکتی ہے- اس ملاقات میں جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے بھی ایران کے دوبارہ دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کے شعبے میں پائی جانے والی تشویش اور حساسیت کو قابل درک قرار دیا- انھوں نے موجودہ رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے مشترکہ راہ حل کے حصول کی غرض سے فریقین کے درمیان جاری تعاون پر تاکید کرتے ہوئے اختلافی مسائل کے حل اور تعاون کا عمل تیز کرنے کے لئے کچھہ تجاویز بھی پیش کیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16