Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77918
Published : 4/7/2015 13:3

تیونس میں 120 انتہاپسند عناصر گرفتار

تیونس کے سماجی اور قانونی سول سوسائٹی کے وزیر نے بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں ایک سو بیس انتہا پسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تیونس کے سول سوسائٹی کے امور کے وزیر کمال الجندوبی نے جمعرات کے دن بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں متعدد دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کیا گیا جبکہ ایک سو بیس انتہا پسند عناصر گرفتار کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی، گذشتہ دنوں سوسہ شہر کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دہشت گردانہ اقدام کے جواب میں کی گئی ہے۔ دوسری جانب تیونس کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں سرگرم انصار الشریعہ دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تیونس کے موزائیک ریڈیو نے بتایا ہے کہ انصار الشریعہ گروہ کا سرغنہ، ابوعیاض، سترہ جون کو لیبیا میں ہونے والے امریکہ کے فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ اس حملے میں الجزائری دہشت گرد مختار بالمختار کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ابوعیاض کی موت کی خبر کو ڈی این اے ٹیسٹ کا جواب ملنے تک ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم مختار بالمختار کی ہلاکت کی خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے اور اب تک متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20