Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77921
Published : 4/7/2015 13:13

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدے پر صیہونی حکومت کی تشویش

صیہونی حکومت نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ممکنہ ایٹمی معاہدے پر تشویش ظاہر کی ہے- لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دفتر کے سربراہ عاموس گلعاد نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مغرب اور ایران کے درمیان عنقریب ایٹمی سمجھوتہ طے پا سکتا ہے، کہا کہ اسرائیل کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ممکنہ ایٹمی معاہدے پر تشویش لاحق ہے- عاموس گلعاد نے مزید کہا کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کے بعد ایران کے خلاف فوجی کاروائیوں اور پابندیوں کا آپشن باقی نہیں رہ جائے گا- اس صیہونی عہدیدار نے ایران اور مغرب کے درمیان ایٹمی معاہدے کو ایسی حالت میں تشویشناک قرار دیا ہے کہ صیہونی حکومت کے پاس تقریبا تین سو ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں اور وہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کی پابند نہیں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20