Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77924
Published : 4/7/2015 13:24

یوکیا امانو کا دورہ ایران ایٹمی مذاکرات میں معاون ثابت ہو گا: روس

روس کے نائب وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کا دورہ ایران ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا- موصولہ رپورٹوں کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے دورہ تہران سے، ایران کے ایٹمی پروگرام کو کنٹرول کرنے کی تدابیر اختیار کرنے میں ویانا میں مذاکراتی فریقوں کو مدد ملے گی- انھوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں شکوک و شبہات دور کرنے کے مشکل مسئلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو توقع بھی نہیں تھی کہ یہ مسائل، گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے آخری مرحلے سے پہلے حل ہو جائیں گے اور اس حوالے سے یوکیا امانو کا دورہ ایران بہت زیادہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13