Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77927
Published : 4/7/2015 13:31

واشنگٹن سمجھوتے یا پابندیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن سمجھوتے یا پابندیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے المانیٹر ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اشتراک عمل ایران کا ایک اسٹریٹیجک فیصلہ ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ نتیجے کے قریب تک پہنچ چکا ہے- محمد جواد ظریف نے ایران اور خطے کے لئے ایٹمی سمجھوتے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتے تک رسائی اور عدم رسائی کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ امریکا پابندیاں ختم کرنا چاہتا ہے یا ان کو برقرار رکھنا چاہتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی حمایت کو بہت زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی مذاکرات کا آغاز کیا- واضح رہے کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور فریقین سات جولائی تک ایران کے ایٹمی معاملے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کی نوعیت سے متعلق ایک جامع ایٹمی سمجھوتہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21