Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77928
Published : 4/7/2015 13:34

عراق میں داعش پر فتح، سیاسی عمل میں پیشرفت کی مرہون منت: ایاد علاوی

عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ پر فتح ملک میں سیاسی عمل میں جاری پیشرفت کی مرہون منت ہے- السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے جمعے کو بغداد میں امریکی سفیر اسٹیورٹ جونز سے ملاقات میں کہا کہ عراق میں قومی آشتی کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے- ایاد علاوی نے داعش دہشت گرد گروہ پر فتح کو عراق کے سیاسی عمل میں جاری پیشرفت کا مرہون منت قرار دیا- قابل ذکر ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، گذشتہ برس سے عراق کے بعض علاقوں میں سرگرم ہے اور اب تک وہ، اس ملک میں بہت سے ہولناک جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13