Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77929
Published : 4/7/2015 13:37

یوکیا امانو کے دورہ ایران کا مقصد

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کے لئے تہران کا دورہ کیا تھا- موصولہ رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کے بیان میں آیا ہے کہ جمعرات کے دن ان کے دورہ تہران کا مقصد ایران کے ایٹمی پروگرام کے تمام ممکنہ پہلؤوں کو شفاف بنانے سمیت اس ملک کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تمام مسائل کو حل کرنا ہے- یوکیا آمانو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ طرفین، آگے بڑھنے کی بعض راہوں کو اچھی طرح سمجھ رہے ہیں- اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکیا امانو کا یہ دورہ، ویانا میں ایران کے وزیر خارجہ اور اس ملک کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد انجام پایا ہے۔ واضح رہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے جمعرات کو تہران کا دورہ کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات اور گفتگو کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21