Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77930
Published : 4/7/2015 13:49

کویت کی مسجدوں میں نماز اتحاد

کویت کے عوام نے اپنے ملک کی مسجدوں میں نماز وحدت قائم کی- موصولہ رپورٹوں کے مطابق کویت کے شیعہ اور اہل سنت مسلمانوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی وحدت پر تاکید کرتے ہوئے اس ہفتے کی نماز جمعہ ایک دوسرے کے ساتھ ادا کی- اس موقع پر کویت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی مسجدوں کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے- اطلاعات کے مطابق کویت کی چودہ سو مسجدوں میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے نماز جمعہ ایک ساتھ ادا کی- اس موقع پر شیعہ و سنی نمازیوں نے اتحاد اور دہشت گردی کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا- قابل ذکر ہے کہ کویت کے الصوابر علاقے میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں گذشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گردانہ خود کش بم دھماکے میں ستائیس افراد شہید اور دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے- ان جرائم پر عالمی برادری اور مسلمانوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18